ادیب و مصنف، اسسٹنٹ پروفیسر عابد میر کا نام بھی فورتھ شیڈول میں شامل، تبادلہ ڈیرہ بگٹی کردیا گیا

329

بلوچستان حکومت نے اردو اور بلوچی کے رائیٹر اور اسسٹنٹ پروفیسر عابد میر کا تعلق مسلح تنظیم سے جوڑ کر نام فورتھ شیڈیول میں شامل کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان کا کوئٹہ ڈگری کالج سے تبادلہ ڈیرہ بگٹی کردیا گیا ہے۔

عابد میر متعدد کتابوں کے مصنف، مترجم اور مرتب کنندہ ہیں۔ وہ بلوچستان کے حالات پر مسلسل لکھتے ہیں اور انکا وسیع سیاسی، ادبی و سماجی حلقہ احباب ہے۔

یاد رہے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہروں کے بعد لگ بھگ تین ہزار سیاسی کارکنوں، صحافیوں اور سماجی کارکنان کے نام حکومت بلوچستان نے فورتھ شیڈول میں ڈال دیئے ہیں۔