11 اگست: بلوچستان کے مختلف شہروں میں بلوچستان کے پرچم نصب اور وال چاکنگ

2726

رات گئے نامعلوم افراد نے مختلف شہروں میں پاکستان مخالف وال چاکنگ کی اور بلوچستان کے پرچم نصب کیے-

گیارہ اگست جسے بلوچ آزادی پسند حلقوں کی جانب سے برطانوی حکمرانی سے آزادی کے دن پر منایا جاتا ہے، کی مناسبت سے رات گئے نامعلوم افراد نے بلوچستان کے آزادی پسند حلقوں کی جانب سے منتخب کردہ پرچم نصب کئے اور سرمچاروں و شہداء کی یاد میں وال چاکنگ کی گئی-

رات گئے بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل زہری کے مختلف مقامات اور ٹیلیفون ٹاورز پر جھنڈے آویزاں کی گئی جبکہ بلوچ لبریشن آرمی کی حمایت میں مختلف مقامات پر وال چاکنگ کی گئی-

اس دؤران نامعلوم افراد نے بلوچ لبریشن آرمی کے بولان حملے میں شامل جانبحق فدائی حافظ زیشان اور بی ایل اے کے جانبحق کمانڈر ضیاء زہری کے آخری آرام گاہ پر بھی بلوچستان کا پرچم لہرایا-

دوسری جانب نوشکی سے اطلاعات کے مطابق رات گئے شہر کے مختلف مقامات اور ٹیلی فون ٹاورز پر جھنڈے نصب کئے گئے جبکہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں بھی یہ جھنڈے مختلف مقامات پر نصب دیکھے گئے ہیں-

اس دوران مختلف شہروں میں پاکستان مخالف اور بلوچستان و بلوچ سرمچاروں اور بلوچ لبریشن آرمی کی حمایت میں وال چاکنگ کی گئی ہے-