11 اگست 1947 پر برطانیہ سے آزادی کے بعد بلوچستان پر پاکستان نے فوجی قبضہ کیا۔ سید اصغر شاہ

275

سندھودیش روولیوشنری آرمی کے سربراہ سید اصغر شاہ نے  آج 11 اگست ، بلوچستان کی 77 ویں یومِ آزادی کے موقع پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی سامراج نے برِصغیر سے نکلتے وقت 11 اگست 1947ع میں بلوچستان کی آزادی ڈکلیئر کی تھی اور بلوچستان سمیت تمام اسٹیٹس کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ اپنی مرضی کا فیصلہ کریں اور پھر بلوچستان کے دونوں ایوانوں نے بلوچستان کو آزاد ملک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ لیکن 27 مارچ 1948ع کو پاکستانی فوج نے آزاد بلوچستان ریاست پر حملہ کیا اور پنجابی فوج نے بندوق کے زور پر  بلوچستان پر قبضہ کرلیا تھا. تب سے بلوچستان میں پاکستانی ریاست کے جبری قبضے کے خلاف بلوچ قوم کی قومی مزاحمت جاری ہے۔ اور ہمیں یقین ہے کہ بلوچ قومی تحریک اپنی مزاحمتی جدوجہد اور ہزاروں شہداء کی قربانیوں کی بدولت ضرور کامیاب ہوگی۔ سندھ اور بلوچستان پر قابض دشمن ایک ہی ہے۔ اس لیئے سندھ اور بلوچستان کی آزادی کی جدوجہد میں یک آواز اور طاقت ہوکر اپنے وطنوں کی آزادی حاصل کریں گے۔