بلوچستان کے ساحلی گوادر کے بعد ضلع کیچ اور قلات سے اطلاعات ہیں کہ بڑی تعداد میں مسلح افراد نے علاقوں کو گھیرے میں شاہراہوں پر چیکنگ کررہے ہیں۔
ضلع کیچ کے علاقے مند تا تربت مرکزی شاہراہ کو ہوت آباد کے مقام پر میں بڑی تعداد میں مسلح افراد نے گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ آنے جانے والے گاڑیوں کی چیکنگ کررہے ہیں۔
اسی طرح قلات سے بھی اطلاعات ہیں کہ مسلح افراد نے شاہراہ کو مہلبی کے مقام پر بلاک کرکے چیکنگ کررہے ہیں۔
قلات سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے لیویز اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
تاہم ان دونوں ناکوں کے حوالے سے دیگر تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ساحلی شہر گوادر میں بڑی تعداد میں مسلح افراد نے کوسٹل ہائی وے کو بلاک کرکے ناکہ بندی کی تھی۔
گوادر میں ناکہ بندی کے دوران مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے وہاں موجود تمام اہلکاروں کو گرفتار کرلیا اور ان کے تمام اسلحہ و گولہ بارود بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہیں جبکہ مسلح افراد نے معدنیات لیجانے والی کم از کم چار گاڑیوں کو نذرآتش کردیا ہے۔