گوادر سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے-
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فورسز اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ نے دکان پر بیٹھے ایک نوجوان کو حراست بعد اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں-
بلوچ یکجہتی کمیٹی خاران کے بیان کے مطابق خاران کے رہائشی نصیب اللہ ولد حاجی نذیر احمد کلی چبی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو گوادر سے پاکستانی فورسز نے گوادر گرائمر اسکول کے سامنے پرچون کی دکان سے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے-
بی وائی سی خاران کے مطابق نصیب اللہ ایک غریب دکان دار ہے گذشتہ دنوں گوادر میں راچی مچی کے دؤران دکان کھولنے کی پاداش میں اسے لاپتہ کیا گیا ہے-
تنظیم اور اہلخانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ نصیب اللہ بلوچ کو فوری طور پر منظرعام پر لاکر بازیاب کیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کا اعلان کرینگے-