گوادر: پاکستانی فورسز نے جدی پشتی زمینوں پر اپنے کیمپ قائم کیے ہیں ۔ گوادر رہائشی

710

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے رہائشی نے بتایا کہ وہ اہل خانہ کے ساتھ نگور چب ریکانی میں گھومنے گئے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے جدی پشتی زمینوں سے واپس آرہے تھے کہ انکا گاڑی مٹی میں پھنس گیا اس دوران ان پر شدید فائرنگ کی گئی جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ زمین ہمارے جدی پشتی ہیں لیکن اب یہاں فوج کا قبضہ ہے ، اور ہمارے باغات پر کیمپ قائم کئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر مجھے یا میرے بچوں کو نقصان پہنچ جاتا تو اسکا ذمہ دار کون ہوتا ؟ انہوں نے بتایا کہ ہمارے زمینوں اور باغات سے فوج کا قبضہ ختم کیا جائے ، حکمران ہمیں بتائیں کہ اب ہم اپنے جدی پشتی زمینوں اور باغات میں جا نہیں سکتے ؟