گوادر: موبائل ٹاور کو نذرآتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

375

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ رات ساڑھے تین بجے سرمچاروں نے گوادر کے علاقے پسنی وارڈ نمبر ایک میں بوائز ہائی سکول کے قریب قائم یوفون موبائل ٹاور کو نزرآتش کردیا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے موبائل ٹاور کے سارے مشینری جلا دیے جس سے علاقے میں موبائل سگنل معطل ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔ ریاست کے استحصالی پروجیکٹس کے ساتھ ہر وہ مواصلاتی نظام جسے قابض ریاست بلوچ تحریک آزادی کے خلاف جاسوسی کیلئے استعمال کرتی ہے ہمارے نشانے پر ہونگے۔