گوادر: مذاکرات اور دھرنا جاری، فیصلے کی صورت میں آگاہ کیا جائے گا – بی وائی سی

274

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچ راجی مچی کا دھرنا اس وقت گوادر میں جاری ہے اور حکومت کے ساتھ دو دن سے مذاکرات ہو رہے ہیں، جو اب تک جاری ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ مذاکرات ہونے یا نہ ہونے کی صورت میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آفیشل اکاؤنٹس سے عوام کو مطلع کیا جائے گا۔

دھرنے کے چھ نکات میں بلوچ راجی مچی میں شہید اور زخمی ہونے والے لوگوں کی ایف آئی آر بی وائی سی اور لواحقین کی مدعیت میں درج کی جائے گی۔ بلوچ راجی مچی میں گرفتار تمام لوگوں کو رہا کیا جائے گا۔ تمام ایف آئی آرز ختم کی جائیں گی۔ دھرنا ختم ہونے کے بعد بلوچ راجی مچی میں شریک کسی بھی شہری کو ہراساں نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی راجی مچی کے متعلق ایف آئی آرز کی جائیں گی۔ تمام راستے فوری طور پر کھولے جائیں گے۔ اور انٹرنیٹ کو بحال کیا جائے گا۔