بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے وسط میرین ڈرائیو (پدی زر) پر نصب شدہ ماہرِ لسانیات ، محقق و بلوچی ڈکشنری کے خالق سید ظہور شاہ ہاشمی کے مجسمے کو اکھاڑنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے ۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک باریش شخص رکشے میں سوار ہوکر سید ہاشمی کے مجسمے کے قریب آیا ان کے ہاتھ میں کلہاڑی تھا ، پولیس کی موجودگی میں اس شخص نے کلہاڑی کے ساتھ سید ہاشمی کے مجسمے پر ضرب لگانا شروع کر دیا ، جس کی وجہ سے سید ہاشمی مجسمے کے ناک اور چشمہ کو نقصان پہنچا ہے ۔
زبان اور قوم دوست حلقوں نے ادارہ ترقیات گوادر و ضلعی انتظامیہ گوادر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلوچ قومی ہیرو کے مجسمے کو مرمت کرواکر اسے اپنی اصل شکل میں لائیں اور اس کے قریب حفاظت اقدامات کروائیں۔