کیچ: ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں ایک شخص اغواء کے بعد قتل

522

بلیدہ گردانک میں مسلح افراد نے ایک شخص کو اغواء کرکے بعدازاں قتل کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق 26 اگست رات 9 بجے مسلح افراد نے بلیدہ گردانک میں دکان میں گھس کر حکیم ولد علی مراد کو بندوق کے زور پر اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے جبکہ چند منٹوں بعد قریب ہی سے بیس منٹ بعد انکی گوکیوں سے چھلنی نعش برآمد ہوئی ہے-

مکینوں نے جائے وقوعہ پر لاش کی اطلاع مقامی انتظامیہ کو دی ہے جبکہ مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

علاقہ مکینوں کے مطابق حکیم بلوچ ایک تعلیم یافتہ اور کاروباری نوجوان تھے جو پچھلے دس سالوں سے گردانک میں دکانداری میں مصروف تھا، پاکستانی فورسز کے سرپرستی میں چلنے والے مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار نے انھیں اغواء کے بعد قتل کردیا ہے-

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکام حکیم بلوچ کے قاتلوں کا احتساب کرکے لواحقین کو انصاف فراہم کرے اور علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کریں-