کیچ: پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ

368

بلوچستان کے ضلع کیچ میں کل رات نامعلوم افراد نے پاکستانی فوج کے چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل رات ساڑھے بارہ بجے نامعلوم افراد نے کیچ کے علاقے ہیرونک میں قائم پاکستانی فوج کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنیں گئی، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تاہم حملے کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے، ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔