کیچ: فوجی قافلے پر حملہ، متعدد اہلکار ہلاک

1155
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ناکہ بندی کے دوران فورسز پر حملہ، گاڑیاں تباہ متعدد اہلکار ہلاک۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ہوت آباد کے مقام پر مسلح افراد کی جانب سے لگائی گئی ناکہ کے دوران مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر حملہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پانچ گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنیں گئی۔

اطلاعات کے مطابق اس حملے متعدد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ بی ایل اے کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان بھر میں فدائی آپریشن “ھیروف” کا آغاز کردیا ہے۔ جس کے تحت بی ایل اے کی ایلیٹ فدائی یونٹ مجید بریگیڈ کے فدائین نے بیلہ میں فوج کے مرکزی کیمپ پر حملہ کرکے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ جبکہ بی ایل اے کے سرمچاروں کے دوسرے دستوں نے بلوچستان بھر میں تمام شاہراہوں کو بند کرکے مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔