کیچ: سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ کا رکن ہلاک

656

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کیا ہے۔

ہلاک شخص کی شناخت نصیر احمد ولد پیرمحمد کے نام سے ہوئی ہے جنہیں تربت سنگانی سر میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مذکورہ شخص کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے تھا تاہم واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ ماضی میں ایسے واقعات کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں۔