کیچ: تین افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

305

ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے تین نوجوانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے ذاکر علی ولد مجید اور فقیر ولد واحد بخش کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔لواحقین نے بتایا کہ انہیں فورسز کے تین گاڑیوں نے تربت کے علاقے آسکانی سے لاپتہ کردیا ہے ۔

دریں اثنا بلیدہ کے علاقے میناز کے رہائشی جاوید علی کے لواحقین کے مطابق انہیں 31جولائی 2024کو بلیدہ سے تربت آتے ہوئے راستے سے لاپتہ کردیا گیا ہے۔