کوہ سلیمان کانفرنس: بلوچ قومیت، تاریخ اور جغرافیائی حقائق” کا انعقاد کیا جائے گا – این ڈی پی

172

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی بارکھان زون کے زیرِ اہتمام ایک اہم کانفرنس بعنوان “کوہ سلیمان کانفرنس: بلوچ قومیت، تاریخ اور جغرافیائی حقائق” کا انعقاد پچیس اگست کو رکنی میں کیا جائے گا۔ یہ کانفرنس بلوچ قومیت کی تاریخ، ثقافت، اور جغرافیائی حقائق کے تناظر میں ایک جامع اور معیاری مباحثہ فراہم کرے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس کا مقصد بلوچستان کے اہم جغرافیائی اور تاریخی مقامات بلخصوص کوہ سلیمان پر روشنی ڈالنا ہے جو بلوچ قوم کی تاریخ اور ثقافت میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے، اور اس کانفرنس کا مقصد اس تاریخی حیثیت اور اس کے مختلف پہلوؤں سمیت بلوچ قومیت کی تاریخی جڑت، ثقافتی ورثہ، اور جغرافیائی حقائق کو اجاگر کرنا ہے جو بلاشبہ بلوچ تاریخ کا حصہ ہیں۔ مزید اس پر بھی بحث کیا جائےگا کہ تاریخی حقائق اور جغرافیائی حدود کس طرح بلوچ قوم کی موجودہ صورتحال کو متاثر کر رہی ہیں۔