بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے رہائشی بندہ خان ولد نظر علی بگٹی کوئٹہ سے لاپتہ کردیے گئے۔
لواحقین کے مطابق انہیں سیٹلائٹ ٹاون سے پندرہ اگست کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا۔ بندہ خان بگٹی سیٹلائٹ ٹاون میں واقع بگٹی ہاؤس کے پیچھے کی طرف مسجد میں نماز ادا کرنے کے بعد نکلے ہی تھے کہ انہیں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے ۔
بلوچ سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے جبری گمشدگیوں کے واقعات کو اجتماعی سزا قرار دیا جاچکا ہے۔ ان کے مطابق لاپتہ شخص کے ساتھ اس کے پورے خاندان کو اذیت دی جاتی ہے۔
مختلف اوقات میں عالمی اور علاقائی انسانی حقوق کے تنظیموں کی جانب سے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں پر تشویش کا اظہار کیا جاچکا ہے تاہم اس نوعیت کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں۔