کوئٹہ: چودہ اگست کی تقریب کے مقام پر دھماکہ

370

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں چودہ اگست کی تقریب کے مقام کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سریاب کے علاقے منیر مینگل روڈ پر نواب غوث بخش گرلز اسکول کے اندر دھماکہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق اسکول ٹائمنگ نہ ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں اسکول کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں 200 گرام بارودی مواد اور بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔

تاہم واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔