کوئٹہ: پولیس کی گاڑی پر دھماکہ، کم از کم سات افراد زخمی

425

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے چالو باوڑی کے مقام پر پولیس وین پر ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے میں زخمی افراد کو کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

تاہم حملے کہ ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔