کوئٹہ پریس کلب، کانفرنس و سیمینار کیلئے ڈی سی سے اجازت لینی پڑے گی

279

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ پریس کلب کو نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے کہ حکومت کی پیشی اجازت کے بغیر کوئی سیاسی جماعت، تنظیم کوئٹہ پریس کلب میں سیمینار، کانفرنس یا احتجاج نہیں کرسکتی ۔

اس حوالے سے سیاسی سماجی تنظیموں نے اسے سیاسی اور پرامن احتجاجوں اور آزادی اظہار پر پابندی کا مترداف قرار دیا ہے ۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے این او سی لازمی قرار دینے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پریس کلب میں مداخلت قابل مذمت ہے۔