کوئٹہ: پاکستانی فورسز پر دستی بم حملہ

175

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں دھماکوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، اختر آباد میں پاکستانی فورسز کے ایک چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سخت چیکنگ شروع کردی ہے ۔ یاد رہے کہ اس وقت شہر میں سخت سیکورٹی الرٹ ہے ۔

واضح رہے کہ یہ 24 گھنٹوں میں ساتواں دھماکہ ہے ۔ اس سے قبل آج رات پاکستانی یوم آزادی کی تقریب کو بھی کوئٹہ کو نشانہ بنایا گیا جس سے ایک شخص ہلاک اور سات کے قریب شرکا زخمی ہوئیں۔