کوئٹہ میں دشمن کے نام نہاد جشن آزادی کی تقریبات پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

580

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج کوئٹہ میں دو مختلف کاروائیوں کے دوران قابض پاکستان کے نام نہاد جشن آزادی کی تقریب اور جھنڈوں کے اسٹال کو بم حملوں میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ آج کوئٹہ میں سریاب کے علاقے منیر مینگل روڈ پر ایک تعلیمی ادارے میں نام نہاد جشن آزادی کی ایک تقریب منعقد ہونے والی تھی، جس کو بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بم دھماکے میں نشانہ بنایا۔ مذکورہ مقام پر قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی ایماء تقریب منعقد کی جارہی تھی، سرمچاروں نے بطور وارننگ اس وقت کاروائی کی جب وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ایک اور حملے میں کوئٹہ کے لیاقت بازار، چائنا مارکیٹ میں قابض پاکستانی فوج کی سرپرستی میں قائم پاکستانی جھنڈوں کے ایک اسٹال کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسٹال مکمل تباہ ہوگیا۔

مزید کہاکہ ہم واضح کرچکے ہیں کہ قابض پاکستانی فوج کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے نام نہاد جشن آزادی کی تقاریب ہمارے نشانے پر ہونگے۔ قابض فوج کروڑوں روپے خرچ کرکے اس طرح کے تقاریب منعقد کرکے بلوچستان کو بزور قوت اپنا حصہ ظاہر کرنا چاہتا ہے، جو تاریخی و زمینی حقائق کے برعکس ہے، ان تقریبات کا مطمع نظر یہ تاثر دینا ہوتا ہے کہ بلوچ، قابض پاکستان کا حصہ ہیں۔

آخر میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔