کوئٹہ: مقامی کلوگار کو پاکستانی فورسز نے لاپتہ کردیا

466

کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو لاپتہ کردیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق ریاض احمد بلوچ کو 14 اگست کی شام 7بجے فورسز نے لاپتہ کیا جو جناح ٹاؤن کلی شابو کا رہائشی ہے۔

کہا گیا ہے کہ ریاض احمد ایک گلوکار ہیں جن کو گانے گانے کی پاداش میں جبری گمشدہ کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ان کے فیملی کی جانب سے کل ایک پریس کانفرنس کیا جائے گا اور انکے بازیاب نہ ہونے کی صورت میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

دریں اثنا بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما بیبرگ بلوچ نے بتایا کہ راجی مچی کے مذاکرات میں بی وائی سی کی طرف سے ایک مطالبہ یہ بھی تھا کہ راجی مچی میں شرکت کرنے والے یا کسی بھی قسم کی تعاون کرنے والے کارکنان کو انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا لیکن ریاست معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہی اور ہمارے لوگوں کو جبری طور پر لاپتہ کیا جا رہا ہے۔