کوئٹہ سے دو افراد جبری لاپتہ

244
فوٹو: خدائے دوست - خدا رحم

بلوچستان کے مرکزی علاقے کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو جبری لاپتہ کردیا۔

پاکستانی فورسز نے نیام غنڈی سے دو بھائیوں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا جن کی شناخت خدا رحم مری اور خدائے دوست مری ولد بار خان مری سکنہ لیس ڈغاری کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ٹی بی پی کو ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ افراد میں سے خدائے دوست کو اپریل میں اور خدا رحم کو مئی میں جبری لاپتہ کیا گیا دو افراد کوئلہ کانوں میں مزدوری کرتے تھے۔

خیال رہے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے کئی واقعات دور دراز علاقوں میں مواصلات نہ ہونے اور لواحقین کے خوف کے باعث بروقت رپورٹ نہیں ہوتے ہیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بلوچستان بھر میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران جلسے اور مظاہرے کیے گئے جن کے مطالبات میں جبری لاپتہ افراد کی بازیابی اور جعلی مقابلوں میں لاپتہ افراد کے قتل کی بندش شامل ہیں۔