کوئٹہ ریلوے ٹریک دھماکہ سے تباہ

1033

نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا-

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نامعلوم مسلح افراد نے ریلوے ٹریک کیساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا جس کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا اور ٹریک کو شدید نقصان پہنچا ہے-

تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔ واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بلوچ لبریشن آرمی کے آپریشن ھیروف کے تحت بولان، نوشکی سمیت مختلف علاقوں میں تنظیم نے ریلوے ٹریکس کو دھماکوں سے تباہ کردیا ہے تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے-