کوئٹہ: دھماکوں سے گونج اٹھا، پاکستانی پرچم کے اسٹال پر حملہ

472
کوئٹہ میں ایک اسٹال کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

منگل کے روز کوئٹہ شہر میں یکے بعد دیگرے دھماکے سنے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مرکزی شہر ‏کوئٹہ میں پاکستان کی یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کے ایک اسٹال پر دھماکہ کیا گیا۔

چائنا مارکیٹ، لیاقت بازاع میں بم دھماکے میں سات افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

دریں اثناء کوئٹہ شہر کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن میں کم از کم دو دھماکے سنے گئے تاہم دھماکے نوعیت و دیگر تفصیلات آنا باقی ہے۔

وہاں سریاب ریلوے پھاٹک پر ایف سی چوکی پر مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے ۔ واقعے کے بعد فورسز کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی تاہم نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی۔

قبل ازیں آج دو پہر کو سریاب کے علاقے منیر احمد روڈ پر نواب غوث بخش اسکول کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جہاں چودہ اگست کے حوالے سے تقریب متوقع تھی۔

دھماکے میں کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوئی۔

خاران سے اطلاعات ہیں کہ مسلح افراد نے پاکستانی فورسز ایف سی کے پوست پر حملہ کیا ہے، اس دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔

‏واضح رہے کہ گذشتہ روز سریاب مِل گرلز کالج میں چودہ اگست کی تقریب کی تیاریوں کے وقت دھماکہ ہوا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی۔

اس وقت کوئٹہ شہر سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔