کوئٹہ: خفیہ ایجنسیوں کے گاڑی پر بم دھماکہ

867

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں آئی ای ڈی دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکہ کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس کے مقام پر ہوا ہے۔ جہاں آئی ای ڈی بم دھماکے میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم حکام کام موقف تاحال سامنے نہیں آ سکا ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں کل رات سے شروع ہونے والے سلسلہ وار دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بی ایل اے نے آپریشن ھیروپ کا آپریشن کیا ہے جو تاہنوز جاری ہے۔