کوئٹہ: جشن آزادی کی تقریب پر دھماکے

900
فائل فوٹو: تربت

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پاکستانی جشن آزادی کی تقریب کو نامعلوم افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

کوئٹہ میں بروری روڈ پر ایس بی کے یونیورسٹی کے احاطے میں جاری تقریب کو نامعلوم افراد نے دستی بموں سے نشانہ بنایا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق کم از کم دو دھماکے سنائی دیئے گئے ہیں۔ حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیئے ہیں

گذشتہ سالوں کی نسبت اس سال بلوچستان میں پاکستانی جشن آزادی کی تقریبات ماندھ پڑگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مرکزی شہر کوئٹہ میں یونیورسٹیوں میں چند یونیورسٹی میں پاکستان فوج کے زیرانتظام تقاریب رکھے گئے ہیں تاہم وہاں بھی سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ماضی میں بلوچ آزادی پسندوں کی جانب سے اس نوعیت کے تقاریب پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی جاتی رہی ہے جن کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پاکستان فوج اس طرح کی تقاریب کا انعقاد کرکے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتی ہے۔