کوئٹہ: بلوچ سرمچاروں کی اسکول میں آمد، لوگوں سے گفتگو، چودہ اگست کی تقریب منسوخ

2057

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں چودہ اگست کے حوالے سے متوقع تقریب کو مسلح افراد کے آمد کے بعد منسوخ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ بروری روڈ پر واقع اسکول میں مسلح افراد کی آمد کے بعد چودہ اگست کے حوالے سے متوقع تقریب کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقے میں آج مسلح افراد، جن کے پاس آزاد بلوچستان کے پرچم بھی تھے اسکول کا دورہ کیا ہے اور اساتذہ اور بچوں سے گفتگو کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج اسکول میں چودہ اگست کے حوالے سے تقریب متوقع تھا جس کے پروگرام کو منسوخ کردیا گیا۔

تاہم مسلح افراد کے حوالے سے دیگر تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ افراد کا تعلق بلوچ مسلح تنظیم سے ہیں۔