کوئٹہ، پسنی : تین افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

375

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور پسنی سے تین افراد کی جبری گمشدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غلام نبی ولد حاجی نور احمد ساتکزئی اور نعیم ولد گلزار ساتکزئی سکنہ ڈغاری کوئٹہ کو 6 اگست کو سریاب روڈ کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا ہے ۔

مذکورہ دونوں افراد کوئلہ کانوں میں مزدوری کرتے تھے۔لواحقین نے انکی جبری گمشدگی کی تصدیق کی ہے ۔

بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی‬⁩ میں کل رات ایک نوجوان کو پاکستانی فورسز نے لاپتہ کردیا جسکی شناخت سداکت ولد اللہ بخش کے نام سے ہوا ہے ۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا ہے، اگست کے پہلے دو ہفتوں میں ابتک ایک درجن سے زائد افراد کی جبری گمشدگیوں کے رپورٹ موصول ہوئے ہیں ۔