کوئٹہ، خضدار اور تربت میں فورسز پر بم دھماکے، پولیس اہلکار زخمی

319

کوئٹہ میں دستی بم کے دھماکے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے گوالمنڈی چوک کے قریب دستی بم حملے میں دو پولیس زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق نامعلوم افراد دستی بم بھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، دھماکے میں دو پولیس زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔

وہاں کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مسلح افراد نے فورسز چوکی اور سرویلنس کیمروں کو حملوں میں نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق رات نو بجے تربت میں تعلیمی چوک پر قائم فورسز چوکی کو مسلح افراد نے راکٹوں سے حملے میں نشانہ بنایا۔

ایک اور حملے میں ائیرپورٹ روڈ پر لگے دو سرویلنس کیمروں پر حملہ کرکے انہیں تباہ کیا گیا۔

تیسرے حملے میں مکران اسکاؤٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے آپسر میں مکران اسکاؤٹ کے کیمپ پر مسلح افراد نے اے ون گولوں سے حملہ کیا ہے۔

دریں اثنا خضدار کے علاقے بازگیر میں پیدل گشت کرنے والے ایف سی اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد فورسز اہلکاروں نے شدید فائرنگ کی تاہم عسکری حکام نے نقصانات کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔