کراچی پولیس کا بلوچ مظاہرین پر کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار

443

کراچی پولیس نے بلوچستان میں جاری ریاستی تشدد کے خلاف احتجاج پر معروف انسانی حقوق خاتون کارکنان سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے-

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام بلوچ راجی مُچی پر ریاستی فورسز کے حملوں،شرکاء پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف کراچی آرٹس کونسل کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی کال دے دی گئی تھی جس میں بلوچ کارکنان سمیت متعدد انسانی حقوق کے کارکنان شریک تھیں-

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کو سندھ پولیس نے گھیرے میں لیتے ہوئے 12 کے قریب خواتین اور مرد شرکاء کو حراست میں لے لیا ہے-

کراچی گرفتار ہونے والے والوں معروف انسانی حقوق کے کارکن پروفیسر ندا کرمانی سمیت متعدد بلوچ خواتین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے منتظمین اور رہنماء فوزیہ بلوچ شامل ہیں جنھیں پولیس تھانہ منتقل کردیا گیا ہے-