چاغی، دالبندین میں پانچ افراد کی بجلی کے کھمبوں سے بندھی لاشیں برآمد

1863

بلوچستان کے ضلع چاغی کے صدر مقام دالبندین میں پانچ افراد کی بجلی کے کھمبوں سے بندھی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان افراد کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے متصل آبادی والے علاقے میں بجلی کے کھمبوں سے باندھا گیا جن کی لاشیں جمعے کی صبح مقامی لوگوں نے دیکھیں۔

لاشوں کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ان افراد کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا۔

تاحال ان افراد کی شناخت نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کے قتل کی تصدیق شدہ وجوہات سامنے آئی ہیں۔

تاہم خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ کارروائی ایران میں سرگرم مسلح شدت پسند تنظیم جیش العدل کی ہوسکتی ہے جس نے کچھ عرصہ قبل اپنے مقتول رہنماء مراد نوتیزئی کی قتل کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کرکے ان کا اعترافی وڈیو بھی جاری کیا تھا۔

اس سلسلے میں مزید تحقیقات اور لاشوں کی شناخت کے بعد مزید تفصیلات معلوم ہوسکیں گی۔