پنجگور میں پاکستانی فورسز و مسلح افراد میں جھڑپیں

704

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گزشتہ شب پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپیں، جھڑپوں میں دو افراد مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پنجگور کے علاقے غریب آباد چتکان میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی شب بھر فائرنگ اور شدید دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئی تاہم پولیس نے صبح کے وقت دو نامعلوم مارے جانے ہونے والے افراد کو شناخت کیلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔

تاحال انکی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ سرکاری ذرائع سے جھڑپوں کے محرکات سامنے نہیں آئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔