پشین: بم دھماکے سے دو بچے جانبحق، پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی

233

بلوچستان کے علاقے پشین میں ایک بم دھماکے میں دو بچے جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت کم از بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشین پولیس لائن کے قریب دھماکے سے دو بچے جاں بحق جبکہ پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔

پوليس كے مطابق دھماکے سے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔