پاکستانی وزیر اعظم کا بلوچستان میں فیصلہ کن آپریشن کا اعلان

838

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چند دنوں میں اندوہناک واقعات ہوئے، حالیہ واقعات میں 50 سے زائد شہری اور پاکستانی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے گذشتہ دنوں بلوچ لبریشن آرمی کے حملوں کے حوالے سے کہا بلوچستان میں حملوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بلوچستان میں حملوں کا مقصد ملک میں خلفشار پیدا کرنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین کو تسلیم کرنے والوں سے بات چیت کے راستے کھلے ہیں مگر دشمن کے ساتھ نہ بات چیت ہو سکتی ہے نہ ہی نرم رویہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔

‎شہباز شریف نے کہا کہ اسطرح کے واقعات پاکستان کی ترقی اور سی پیک کے منصوبے روکنا چاہتے ہیں اور پاکستان اور چین کے درمیان فاصلے پیدا کرنا
چاہتے ہیں

‎وزیراعظم نے کابینہ اراکین سے گفتگو میں کہا کہ میں بہت جلد بلوچستان کا دورہ کروں گا اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لوں گا جبکہ آج وزیر کے حکم پر پاکستانی وزیر داخلہ بلوچستان میں موجود ہیں ۔