نوشکی: بلوچ راجی مچی قافلے کو روکنے کے لیے پاکستانی فورسز متحرک

490

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے روانہ ہونے والے بلوچ راجی مچی کا اگلا پڑاؤ 12 اگست کو نوشکی ہوگا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق بلوچ راجی مچی کا کاروان 11 اگست کی رات کو نوشکی پہنچے گا، اور راجی کاروان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

جہاں 12 اگست کی صبح 9 بجے بلوچ راجی مچی کے شہداء کی یاد میں دیوان ہوگا۔‬

نوشکی سے اطلاعات کے مطابق سلطان چڑھائی کے نزدیک پاکستان آرمی کے اہلکاروں نے روڈ بند کر کے لوگوں کو آنے جانے نہیں دے رہے ہیں۔

دریں اثناء نوشکی شہر اور گردنواح میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہے۔

علاقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوشکی جلسے کے باعث پاکستانی حکام نے نیٹ ورک سروس کو محدود کردیا ہے۔

‏یاد رہے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قافلے کا استقبال کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد کیشنگی کے مقام پر عصر سے موجود ہے۔