مکُران میڈیکل کالج میں جاری طلباء کے احتجاج اور ان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔ بساک

242

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ مکُران میڈیکل کالج میں جاری طلباء کے احتجاج اور ان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔ مکران میڈیکل کالج جو کہ کافی عرصے سے انتطامی مسائل میں گھر چکا ہے جس سے طالبعلموں کے تعلیمی کیریئر پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انتظامیہ ان مسائل کو حل کرنے میں نااہلی کا مظاہرہ کررہی ہے اور دن بدن طالبعلموں کے تعلیمی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میڈیکل کالج میں جاری طلباء کا اپنے جائز مطالبات کے لئے احتجاج ان کا بنیادی تعلیمی حق ہے جس کی نا صرف حمایت کرتے ہیں بلکہ ان کے مطالبات کے حق میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ حکام اعلی، محکمہ صحت و تعلیم اور میڈیکل کالج انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طالبعلموں کے جائز مطالبات تسلیم کرکے جلد سے جلد ان کے مسائل حل کیے جائیں۔