مکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین کی بس کو حادثہ، متعدد ہلاک و زخمی

298

مکران کوسٹل ہائی وے پر بس حادثے میں 12 زائرین ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حادثہ بزی ٹاپ کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جہاں پر بس کھائی میں گر گئی۔

ایران سے آنے والی بس زائرین کو لے کر پنجاب جارہی تھی، زائرین کا تعلق لاہور اور گوجرانوالہ سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور ہلاک افراد کی میتوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس، لیویز اور دیگر ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ 21 اگست کو ایرانی شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار ہو گئی تھی، جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلا ہو گئے تھے۔

ایران سے عراق جانے والی زائرین کی بس ایران کے شہر یزد میں خوفناک حادثے کا شکار ہوئی، جس میں 53 زائرین سوار تھے۔

بیشتر مسافر کا تعلق لاڑکانہ، گھوٹکی اور سندھ کے دیگر شہروں سے تھا۔