مغربی بلوچستان: ایرانی عدالت نے بلوچ خاتون کو ایک سال کی سزا سنا دی

639

ایران نے مغربی بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کو ایک سال کی سزا سنائی دی ہے۔

خاتون کی شناخت الہام ولد محمد کے نام سے ہوئی ہے جو مغربی بلوچستان کے علاقے ایرانشہر کا رہائشی ہے۔

مذکورہ خاتون کو فورسز نے گرفتار کیا تھا جنہیں ایک ماہ قید رکھنے کے بعد ضمانت پر چھوڑ دیا گیا تھا تاہم اب مذکورہ خاتون کو زاہدان کی انقلاب نوری عدالت نے ایک سال کی سزا کی سنائی ہے۔

مذکورہ خاتون کو 16 ستمبر 2022 کو چابہار میں ایرانی فورسز کے ایک آفیسر کے ہاتھوں کمسن لڑکی کی عصمت دری کے بعد ہونے والے احتجاج کے الزام پر گرفتار کیا گیا تھا۔

ان پہ ایرانی عدالت نے الزام عائد کی ہے انہوں نے ایران کے خلاف کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر انسٹاگرام پر لوگوں کو اکسایا ہے۔

الہام کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ انگریزی کی استانی ہے۔ سماجی حلقوں کی جانب سے اس کی سزا پر غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔