مستونگ میں موبائل ٹاورز کی مشینری کو نذر آتش کیا۔ بی ایل ایف

269

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈہا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے پانچ اگست بروز پیر صبح ساڑھے نو بجے مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں کلی یلی کے نزدیک ٹیلی نار موبائل اور یوفون کمپنی کے ٹاور کو فائرنگ کرکے ٹاور سے منسلک مشینریز کو نذر آتش کردیا۔

انہوں نے کہا کہ قابض پاکستان بلوچ آزادی پسندوں کو نشانہ بنانے کے لئے موبائل ٹاورز کی جال بچھا رہی ہے تاکہ انہیں نشانہ بنائے لیکن سرمچار اس امر سے بخوبی واقف ہیں کہ پاکستان موبائل ٹاورز کی آڑ میں آزادی پسندوں کو ٹریس کرکے انہیں نشانہ بنانے کی حکمت عملی پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف کی ٹیکنیکل ٹیم اور انٹیلجنس ٹیم بلوچ سرمچاروں کے ساتھ مل کر ان تمام ٹیکنالوجی کو نشانہ بنائے گی جو آزادی پسندوں کو نشانہ بنانے کے لئے نصب کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ موبائل ٹاورز کو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض فوج اور مشینری کو نقصان پہنچاتی رہی گی۔