مستونگ: مسلح حملے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ہلاک، ڈسٹرکٹ چیئرمین زخمی

589

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ ہلاک ہوگئے جبکہ ڈسٹرکٹ پنجگور کے چیئرمین زخمی ہے۔

فائرنگ کا واقعہ مستونگ کے علاقے کڈکھوچہ کے مقام پر پیش آیا ہےجہاں نیشنل پارٹی کے رہنماء ایم پی اے رحمت صالح کے بھائی و ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور  عبدالمالک اور ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ زخمی ہوئیں۔

زخمی ہونے والے افراد کو نواب غوث بخش بزنجو اسپتال منتقل کیا تاہم ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق مستونگ اسی علاقے کھڈکوچہ میں ٹک کے مقام پر کراچی کوئٹہ مرکزی شاہراہ پر بڑی تعداد میں مسلح افراد نے ناکہ بندی کی ہے اس دوران گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی کہ  ڈی سی پنجگور اور چیئرمین پنجگور کے قافلے میں شامل لیویز اور پولیس فورسز کی مسلح افراد کے مابین جھڑپ ہوئی ہے جہاں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔