مستونگ: سی ٹی ڈی کا مسلح مقابلے میں دو افراد کو مارنے کا دعویٰ

609

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا دعویٰ ہے کہ مستونگ میں ایک مقابلے کے دوران دو مسلح افراد مارے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کا کہنا لیویز، پولیس اور کیو آر ایف فورسز کی مشترکہ آپریشن و مقابلے میں دونوں مسلح افراد مارے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی نے مارے جانے والوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی ہے جبکہ ماضی میں سی ٹی ڈی کے مقابلوں کے دعوے جعلی ثابت ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ہلاک اور نیشنل پارٹی کے رہنما و میونسپل کمیٹی پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک زخمی ہوئے تھے۔

واقعہ کے بعد علاقے کو فورسز نے گھیرے میں لے کر آپریشن کا آغاز کیا تاہم فورسز کی جانب سے دعوے کے برعکس یہ معلوم نہیں ہوسکا یہ افراد مقابلے میں مارے گئے ہیں یا ماضی کی طرح سی ٹی ڈی جعلی مقابلے میں پہلے سے لاپتہ مسنگ افراد کو نشانہ بنایا ہے۔