مستونگ: ارشاد اور شاہ نواز تاحال جبری لاپتہ ہیں ۔ لواحقین

220

بلوچستان کے ضلع مستونگ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے طالب علم ارشاد اور شاہ نواز تاحال بازیاب نہیں ہوسکیں۔

طالب علم ارشاد احمد کے لواحقین نے کہا ہے کہ ان کو مسلح افراد نے 16 اگست کی رات مستونگ میں ان کے گھر سے اٹھا کر لے گئے ہیں جسکا تاحال کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

دریں اثنا جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ نے کہا ہے کہ شاہ نواز سرپرہ کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے تنظیم کو فراہم کردی ہے ۔

انہوں نے تنظیم سے شکایت کی کہ شاہ نواز ولد نور بخش سکنہ کردگاپ کو فورسز نے رواں سال 4 اپریل کو عبدالغنی کےساتھ منگچر بازار سے جبری لاپتہ کردیا دس دن کے بعد عبدالغنی بازیاب ہوگئےل یکن شاہ نواز تاحال لاپتہ ہے۔