مستونگ، زامران: میجر کے رہائش گاہ پر بم حملہ، عسکری کمپنی کی مشینری تباہ

504

بلوچستان کے علاقے مستونگ اور زامران میں حملوں میں پاکستان فوج کے میجر کے رہائش گاہ اور عسکری تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مستونگ شہر میں آر سی ڈی شاہراہ کے قریب پاکستانی فوج کے میجر کے رہائش گاہ کو آج صبح دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دستی بم حملے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ دوسری جانب عسکری حکام کی جانب سے آخری اطلاعات تک نقصانات کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

گذشتہ رات ضلع کیچ کے علاقے زامران، لد میں نامعلوم افراد نے عسکری تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو کاروائی میں تباہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق لد میں پاکستانی فورسز کے کیمپ کے قریب کھڑی عسکری تعمیراتی کمپنی کے ٹریکٹر کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم ان علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔