لورالائی: نوجوان نے خودکشی کرلی

139

بلوچستان کے علاقے لورالائی میں 16 سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی-

تفصیلات کے مطابق لورالائی کے علاقے ڈیرہ روڈ کلی مرتت میں 16 سالہ نوجوان ارباز خان ولد محمد ہاشم نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے-

خودکشی کرنے والے نوجوان کی لاش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے-

تاہم خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں، مزید کاروائی پولیس کررہی ہے-