لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لیے احتجاج جاری

90

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5561 دن ہوگئے، نیشنل پارٹی کے حاجی نیاز محمد بلوچ بی ایس او بچار کے چیئرمین بوھیر بلوچ اور مرد و خواتین نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی۔

وی بی ایم پی کے وائس چیر مین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچ قوم بھی دنیا کے دوسرے اقوام کی طرح انسانی نسل سے تعلق رکھتا ہے اور وہ نظام جو دنیا کی تمام قائم کردہ نظام سے اعلیٰ برتر قرار پا چکا ہے جسے انسانیت کہتے ہیں۔ بلوچ قوم نے ہر وقت انسانیت کی پاسداری کی ہے اور کررہی ہے۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ آج ہمارے بھائی باپ بیٹے ماں بہن کئی سالوں سے جبری لاپتہ ہیں۔ پتہ نہیں چلتا کہ کہاں اور کس حالت میں ہیں ۔