قلات: چودہ اگست کی تقریبات میں شرکت نہ کرنے پر ضلعی افسران کو نوٹس جاری

510

ڈپٹی کمشنر قلات نے چودہ اگست کی تقریبات میں شرکت نہ کرنے والے افسران کو وضاحت کے لئے طلب کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر قلات نے 14 اگست کو پاکستان کی یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت نہ کرنے والے متعدد ضلعی افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان اہلکاروں بشمول انجینئرز اور تعلیمی سربراہان کو تین دن کے اندر اپنے غیر حاضری کی وجوہات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ افسران چودہ اگست کی تقریبات میں غیر موجودگی کو قومی فرائض کی پامالی کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے متنبہ کیا کہ تسلی بخش وضاحتیں موصول نہ ہونے پر تادیبی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

کمشنر قلات کی جانب سے نوٹس کی کاپیاں کوئٹہ میں اعلی حکام کو بھیج دئے گئے ہیں-