قلات :پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 18 سالہ نوجوان لاپتہ

497

پاکستانی فورسز نے نوجوان کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے-

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر جوہان کراس سے 18 سالہ نوجوان کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے-

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت سرفراز احمد ولد ماسٹر ظہور احمد لانگو کے نام سے ہوئی ہے جو منگچر خالق آباد کا رہائشی ہے-

لواحقین کے مطابق سرفراز احمد 18 اگست کی شام جبری گمشدگی کا نشانہ بنے ہیں جو تاحال منظرعام پر نہیں آسکے ہیں-