قلات میں تیل و گیس کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یو بی اے

481

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے بروز منگل 20 اگست کو قلات کے علاقے گزگ کے نواحی علاقے جھکری میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں مذکورہ استحصالی کمپنی کے اہلکاروں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ گذشتہ روز صبح تقریباً آٹھ بجے ہمارے سرمچاروں نے ایک اور حملے میں مذکورہ استحصالی کمپنی کے عملےکے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار پانچ اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

مزار بلوچ نے مزید کہا کہ مذکورہ کمپنی میں چینی انجینئروں کی موجودگی کی اطلاع پر حملہ کیا گیا قابض ریاست کے ہاتھوں مقبوضہ بلوچستان میں جاری قدرتی وسائل کی لوٹ مار میں ملوث استعماری مشینری اور ہر اس شخص کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ اس استحصال نظام کا حصہ نہ بنیں ورنہ وہ ہمارے نشانے پر ہوں گے۔