قلات سے 2016 کی فوجی آپریشن میں ایک خاندان کے 9 افراد تاحال لاپتہ

538

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا ہے کہ جبری گمشدگیاں جبر کی بدترین شکل ہے اور یہ بلوچ نسل کشی کو مزید ہوا دیتی ہے۔

انہوں نے ایک خاتون کے ہاتھوں میں 9 افراد کی تصاویر اٹھائے عکس کو شئر کرتے کہا کہ قلات میں 2016 میں ایک فوجی آپریشن کے دوران ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو اغوا کیا گیا تھا اور وہ اب بھی بلوچ جدوجہد پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں؟

واضح رہے کہ قلات سے ایک ہی خاندان کے جبری لاپتہ افراد میں پکار خان ولد علی جان، امام داد ولد پکار خان ،عبدالنبی ولد پکار خان ، میر محمد ولد پکار، داد محمد ولد پکار خان، مصطفیٰ ولد علی جان ، میر جان ولد مصطفیٰ، سبز علی ولد زمان خان ، تاج محمد ولد زمان خان شامل ہیں جو تاحال لاپتہ ہیں ۔